حیدرآباد۔28۔اپریل(اعتماد نیوز)سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ 30اپریل کو منعقد شدنی انتخابات کے لئے دونوں شہروں
میں درکار تمام تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے
درمیان پر امن رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے 20ہزار
سیکیورٹی فورسس کا
استعمال کیا جا رہا ہے۔29اپریل سے دونوں شہروں میں گھر گھر انتخابی مہم ‘پد
یاترائیں ‘بلک ایس ایم ایس کے ذریعہ یا کسی اور تشہیر پر مکمل طریقہ سے
پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ رائے دہندوں میں رقم
‘شراب ‘اشیا ‘کی تقسیم کی صورت میں سخت کاروائی کی جائیگی۔